کراچی، مقامی عدالت نے اسمگلنگ کیس کے ملزمان کے ریمانڈ میں24 اگست تک توسیع کردی

بدھ 23 اگست 2017 17:20

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) مقامی عدالت نے اسمگلنگ کیس کے ملزمان کے ریمانڈ میں24 اگست تک توسیع کردی ہے ۔بدھ کو ملزمان عدنان اور محمد جنید عدالت میں پیش کیا گیا تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف 5کروڑ 35لاکھ 48ہزار 697 روپے ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ درج ہے ، کسٹم حکام نے مائی کولاچی روڈ پر کارروائی کرکیکروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمدکر لیا تھا،سامان میں ہزاروں موبائل فون، ایل ای ڈی ٹی وی، سیٹلائٹ ڈش ریسیورز، ڈی وی ڈی آر ویگر سامان شامل ہے مذکورہ سامان کمپیوٹر پارٹس کی آڑ میں اسمگل کیا گیا، برآمد شدہ سامان کی مالیت 16 کروڑ 61لاکھ 59 ہزار روپے ہے ، مقدمہ کسٹم ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان سے مزید تفتیش کرکے مفرور ملزمان کو گرفتار اور شواہد اکٹھے کرنا ہیں ،عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں24اگست کے لیے توسیع کردی ۔

متعلقہ عنوان :