سندھ ہائی کورٹ نے سلطان قمر صدیقی اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا

بدھ 23 اگست 2017 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وائس چیئرمین فشر مین کوآپرٹیو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سابق وائس چیئرمین فشر مین کوآپرٹیو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا سلطان قمر صدیقی کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے۔ سلطان قمر صدیقی کے خلاف ایک اور انکوائری بھی جاری ہے۔ نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی نے کرپشن کی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ سلطان قمر صدیقی سے آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے تحقیقات جیل میں کی گیئں۔ عدالت نے موقف سننے والا سلطان قمر صدیقی اور دیگر کے خلاف نیب تفتیشی افسر کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کو بھی گیارہ اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :