سندھ ہائی کورٹ کا نیب ریفرنس میں سابق کمشنر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار

بدھ 23 اگست 2017 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے نیب ریفرنس میں سابق کمشنر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے روشن علی شیخ کو 4 اکتوبر کو وکلا کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے روبرو سابق کمشنر کراچی روشن شیخ، غلام مصطفی پھل اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق کمشنر کراچی روشن شیخ اور دیگر کی عدم حاضری پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کا اظہار کیا۔ پراسیکیوٹر نیب کے مطابق ملیر میں زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ پر روشن شیخ سمیت ایک سو اٹھارہ افراد کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ احتساب عدالت نے اعتراض لگا کر ریفرنس واپس کردیا۔ نیب نے دوبارہ تحقیقات شروع کردی ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے بتایا جو افسران ملوث ہیں ان کے خلاف تحقیقات کررہے ہیں۔ عدالت نے سابق کمشنر کراچی اور دیگر ملزموں کو وکلا کے ساتھ چار کتوبر تک پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :