کراچی، گرین بس کے منصوبے کے خلاف درخواست پر ڈی جی کراچی انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ عدالت میں طلب

بدھ 23 اگست 2017 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے رفاعی پلاٹ پر گرین بس کے منصوبے کے خلاف درخواست پر ڈی جی کراچی انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ صالح فاروقی کو فوری طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو رفاعی پلاٹ پر گرین لائن بس منصوبے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست سرجانی ٹائون سیکٹر فور کے میں گرین لائن بس کیلیے رفاعی پلاٹ پر ڈپو بنایا جارہا ہے۔ حکم امتناع کے باوجود تعمیراتی کام جاری ہے۔ عدالت نے ڈی جی کراچی انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ صالح فاروقی کو فوری طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر صالح فاروقی پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :