پاکستان پیپلز پارٹی ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے ،خالد محمود ایڈوکیٹ

غریب عوام کے حقوق و فلاح و بہبو دکیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پیپلز پارٹی کے قائدین آواز اُٹھاتے آرہے ہیں،اگر شفاف الیکشن ہوا تو 2018میں پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، صدر پیپلز پارٹی خضدار

بدھ 23 اگست 2017 17:20

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی خضدار کے ضلعی صدر خالد محمود ایڈوکیٹ، سینئر نائب صدر سجاد احمد زیب، ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالرحیم خدرانی سابقہ ضلعی صدر محمد اسماعیل زہری و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے غریب عوام کی حقوق و فلاح و بہبو دکیلئے پارلیمنٹ ہو یا پارلیمنٹ سے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین آواز اُٹھاتے آرہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین و جیالوں نے کبھی آمریت و ڈکٹیٹروں کے سامنے سر نہیں جھکائے ہر دور میں آمریت اور ان کے گود میں پلنے والوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی ناکام کوششیں کی ہیں اورتمام حربے استعمال کئے مگر شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکروں نے ان قوتوں کے تمام سازشوں کو ناکام بنا دیئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی چاروں صوبوں کے عوام کے دلوں میں زندہ ہے اور تاحیات رہے گا انہوں نے کہا کہ ہر دور میں عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مینڈٹ پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے مگر پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین جمہوریت کو بچانے کیلئے کڑوی گھونٹ پیتے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ اقتدار میں رہ کر میاں نواز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کیلئے کوئی کسر خالی نہیں چھوڑتا اوراپنے تمام تر حربے استعمال کئے پاکستان پیپلز پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر جب اقتدار ختم ہوا تو انہیں پاکستان پیپلز پارٹی یاد آنے لگا۔

(جاری ہے)

اور مفاہمت یاد آنے لگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے آئندہ الیکشن شفاف ہوتے نظرنہیں آرہے ہیں اگر شفاف الیکشن ہوا تو 2018میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔اور دوسرے صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی حکومت بنائیگی اور بلاول بھٹو زرداری ملک کا وزیر اعظم بن جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو انکے کرموں کا پھل مل رہا ہے کیونکہ نواز شریف ایک ڈکٹیٹر کی پیداوار ہے اور آمریت کی کوکھ سے جنم لینے والوں کو جمہوریت اور عوامی مفادات سے کوئی سروکار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین و جیالوں کی جمہوریت کیلئے قربانی رہتی دنیا تک یاد رہے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جمہوریت و پاکستانی عوام کیلئے قربانیوں کا زمانہ مغترف ہے گھڑی خدا بخش کا قبرستان آمریت اور آمریت کی کوکھ سے جنم لینے والوں کے مظالم کا گواہی دے رہا ہے۔