ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دینا بند کرے ،پاکستانی قوم کو کسی صورت بھی امریکی غلامی قبول نہیں‘ اعجاز احمد چوہدری

امریکی پالیسی کو فوری طور پر پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے ،واضح اور دو ٹوک مئوقف اختیا ر کیا جائے‘ رہنما تحریک انصاف

بدھ 23 اگست 2017 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیاں اور الزام تراشیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ فوری بند کرے، امریکی پالیسی کو فوری طور پر پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے اور واضح اور دو ٹوک مئوقف اختیا ر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان افغانستان نہیں ، امریکی صدر اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہے عالمی برادری کو تسلیم کرنا ہوگا کہ پاکستانی قوم دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہے ، پاکستانی قوم کسی صورت بھی امریکی غلامی قبول نہیں کرے گی ، عالمی برادری سے اپیل کرتے ہے کہ وہ حالات کا ٹھیک طرح جائزہ لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی ریپبلک سنٹر کے وفد نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں عظیم خدمات انجام دی ہے لیکن امریکی صدرنے اس کے برعکس پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جو چاہتے ہیں ٹرمپ اور مودی کر رہے ہیں ، پاکستان کہی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے ہزاروں شہری اور فوجی دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں اربوں روپے کا پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑا پاکستان کے اندر بھارتی دہشت گردی کی کاروائیوں کے واضح ثبوت ہونے کے باوجود امریکہ کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا رہا بلکہ ان کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے پاکستان پر الزامات لگانا حکمرانوں کے منہ پر کسی طمانچے سے کم نہیں ، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور مودی کا گٹھ جوڑ مسترد کرتے ہے چار سال تک وزیر خارجہ اور عالمی سطح پر مضبوط لابی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ، امریکی صدر کی دھمکیاں موجودہ حکومت کی ناکام اور کمزور خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔