سابق ڈی آئی جی بلوچستان پولیس ریاض احمد کے کروڑوں روپے کے مزید اثاثے سامنے آ گئے،ڈی جی نیب کی تمام اثاثے منجمد کرنے کی ہدایات

بدھ 23 اگست 2017 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) سابق ڈی آئی جی بلوچستان پولیس ریاض احمد کے کروڑوں روپے کے مزید اثاثے سامنے آ گئے، ڈی جی نیب نے تمام اثاثے منجمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ منجمد اثاثوں میں ڈی ایچ اے لاہور، بحریہ ٹاون اسلام آباد، پارک انکلیو اسلام آباد پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی، ایڑن ویلیو ہومز لاہور، اللہ دین انٹر نیشنل پرائیوٹ سوسائٹی اسلام آباد ، نیشنل پولیس فاونڈیشن گولڑہ شریف اسلام آباد، حب، گوادر ، ڈی جی خان اور زیارت میں 28 کروڑ مالیت کے انتہائی قیمتی بنگلے ، فلیٹس ، پلاٹس اور گاڑیاں شامل ہیں، ملزم کا اپنے رشتہ داروں کے نام کروڑوں روپے کے نیشنل سیونگ سرٹیفیکٹ اور 35 بینک اکاونٹس بنانے کا بھی انکشاف۔

سابق ڈی آئی جی بلوچستان پولیس ریاض احمد کے خلاف گھیرا تنگ، کروڑوں روپے کے مزید اثاثے سامنے آ گئے، ڈی جی نیب نے تمام اثاثے منجمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

منجمد اثاثوں میں ڈی ایچ اے لاہور، بحریہ ٹاون اسلام آباد، پارک انکلیو اسلام آباد پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی، ایڑن ویلیو ہومز لاہور، اللہ دین انٹر نیشنل پرائیوٹ سوسائٹی اسلام آباد ، نیشنل پولیس فاونڈیشن گولڑہ شریف اسلام آباد، حب، گوادر ، ڈی جی خان اور زیارت میں 28 کروڑ مالیت کے انتہائی قیمتی بنگلے ، فلیٹس ، پلاٹس اور گاڑیاں شامل ہیں۔

نیب بلوچستان نے ڈائر یکٹر جنرل نیب عرفان نعیم منگی کی ہدایت پر سابق ڈی آئی جی بلوچستان پولیس و بی ایریا سے اے ایریا منتقلی کے پروجیکٹ ڈائر یکٹر ریاض احمد اور بے نامی داروں کے نام پر بنائے گئے تقریبا 28 کروڑ مالیت کے غیر قانونی اثاثے منجمدکئے۔تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان کی سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کے خلاف دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے دو ران سروس مختلف عہدوں پر رہ کر بڑے پیمانے پر کرپشن کرتے ہوئے ڈی ایچ اے لاہور، بحریہ ٹاون اسلام آباد، پارک انکلیو اسلام آباد پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی، ایڑن ویلیو ہومز لاہور ، نیشنل پولیس فاونڈیشن گولڑہ شریف اسلام آباد، حب، گوادر، ڈی جی خان اور زیارت میں انتہائی قیمتی بنگلے ، فلیٹس اور پلاٹس ، گاڑیاں ودیگر اثاثے بنائے۔

ملزم کے خلاف تحقیقات کے دوران 35 بینک اکاونٹس بنانے کا بھی انکشاف ہوا جبکہ ملزم نے اپنے رشتہ داروں کے نام کروڑوں روپے کے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ بھی بنا رکھے تھے۔ واضح رہے نیب بلوچستان نے ناقابل تردید ثبوت اکٹھے کر کے ملزم کو چند ماہ قبل گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا تھا ، جبکہ کیس سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس بھی عدالت میں دائر کیاگیاتھا۔اثاثہ جات کیس میں ملزم کے رشتہ داروں کے علاوہ و دیگر معاونین کی بھی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :