غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب میں منافع بخش مواقع موجود ہیں‘شاہین خالد ،افضال بھٹی

پنجاب حکومت نے بزنس فرینڈلی پالیسیاں متعارف کروائی ہیں‘وی سی اور کمشنر اوپی سی کی امریکی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو

بدھ 23 اگست 2017 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے صوبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔یہ بات انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ان سے اوپی سی ہیڈآفس میں ملاقات کی ،وفد کے ارکان میں بلیئر سمتھ اور جان نیگن شامل تھے۔

(جاری ہے)

شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بزنس فرینڈلی پالیسیاں متعارف کروائی ہیں اورغیرملکی سرمایہ کار صوبہ پنجاب میں توانائی،زراعت،لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ،مائنز و منرلز،انفراسٹرکچر اور دیگر کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ او پی سی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے ضمن میں ایک موثر ادارہ ہونے کے علاوہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششوں کا اہم حصہ بھی ہے۔ڈائریکٹر جنرل اوپی سی، سید جاوید اقبال بخاری ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس آغا محمد یوسف اور ڈائریکٹرز اسد نعیم،عشرت اللہ نیازی اور راجہ زبیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :