آصفہ بھٹو کابیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار

بدھ 23 اگست 2017 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹونے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ بیگم کلثوم نوازکی جلدصحتیابی کے لئے دعاگوہیں اور نیک خواہشات کااظہار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ کلثوم نوازعلاج کی غرض سے لندن میں ہیں جہاں ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :