ہمیں امریکا سے کسی قسم کی مالی یا عسکری امداد کی ضرورت نہیں،جنرل قمرجاوید باجوہ

آرمی چیف سے امریکی سفیرکی ملاقات،امریکاافغان مسئلے کے حل میں مدد اور تعاون چاہتا ہے،امریکی سفیر،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی قربانیوں اوراعتماد پرمبنی خدمات کااعتراف چاہتے ہیں،افغانستان میں کسی کیلئے نہیں اپنے لیے کام کریں گے،افغانستا ن میں امن اتناہی اہم ہے جتناکسی دوسرے ملک میں اہم ہے،آرمی چیف کی دوٹوک گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 اگست 2017 17:19

ہمیں امریکا سے کسی قسم کی مالی یا عسکری امداد کی ضرورت نہیں،جنرل قمرجاوید ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2017ء ) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیرڈیوہیل نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آ رکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے آج جی ایچ کیوراولپنڈی میں امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکی سفیرکوآگاہ کیا کہ پاکستان کوامدادنہیں چاہیے بلکہ خدمات کاعتراف چاہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیاکہ ہم امریکہ سے اپنی قربانیوں اور اعتماد پرمبنی خدمات کااعتراف چاہتے ہیں۔پاک فوج کے سپہ سالارنے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ امریکاسے مالی امداد کی بجائے اعتمادکے خواہاں ہیں۔ہمیں امریکاسے کسی قسم کی مالی یاعسکری امدادکی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے کرداراور اعتماد کوتسلیم کیے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے افغانستان میں امن اہمیت کاحامل ہے۔

افغانستان میں کسی کیلئے نہیں اپنے لیے کام کریں گے۔ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے بہت کچھ کیا،آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ افغانستا ن میں امن اتناہی اہم ہے جتناکسی دوسرے ملک میں اہم ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ مشترکہ کوششوں کے بغیراس جنگ کومنطقی انجام تک نہیں پہنچایا جاسکتا۔اس موقعہ پرامریکی سفیرڈیوڈہیل نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔ امریکی سفیرنے کہاکہ امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کامعترف ہے۔امریکا افغان مسئلے کے حل میں پاکستان کی مدد اور تعاون چاہتاہے۔

متعلقہ عنوان :