بحریہ ٹاؤن کی معاونت سے 10ارب روپے کی لاگت سے کراچی کلین مہم کا آغاز

بدھ 23 اگست 2017 17:16

بحریہ ٹاؤن کی معاونت سے 10ارب روپے کی لاگت سے کراچی کلین مہم کا آغاز
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23اگست 2017ء) : ضلعی حکومت کراچی اور بحریہ ٹاؤن کراچی میں کلین مہم کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے پیش نظرکراچی میں کلین مہم کاآغاز کر دیا گیا ہے ،کلین مہم کیلئے بحریہ ٹاؤن10ارب روپے کی معاونت کر ے گا اور 12ہزار ٹن روزانہ کی بنیادپر کچرا صاف کرنے کیلئے رضاکارفراہم کرے گا۔

ان خیالات کااظہارمیئر کراچی وسیم اختر اور بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹوملک ریاض نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔میئرکراچی وسیم اخترنے بتایاکہ جب کراچی کی جگہ جگہ پر کچرے کے ڈھیر دیکھے تو ملک ریاض نے مل کر کام کرنے کے لئے مجھے کہا کہ اب ہم دونوں مل کر کراچی کی صفائی کاکام کریں گے۔ اس موقع پربحریہ ٹاؤن کے چیف ملک ریاض نے کہا کہ میئرکراچی سے گزارش کی ہے کہ کوئی ہسپتال یا سکول ہمیں دے دیں تا کہ کراچی ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکے اوربے روزگاری کو ختم کرنے کے لئے کراچی میئر وسیم کو تعلیمی ادارے کھولنے کا بھی کہا ۔

(جاری ہے)

میئرکراچی جو کہیں گے بحریہ ٹاون کراچی کرنے کو تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منافقت کی وجہ سے قومیں برباد ہوتی ہیں امید کرتا ہوں اللہ نے جو دیا وہ اللہ کی امانت ہے ،کہ کراچی بہت جلد بہتر اور صاف ستھرا ہو جائے گا۔ میئر وسیم اختر نے کہاکراچی کے 13ہسپتالوں کی حالت بہتر نہیں ہے اور ایم سی کے پاس مسائل کے انبار لگیں ہیں اور کے ایم سی اور ملک ریاض کے درمیان کچرا اٹھانے کی مہم کا معاہدہ طے پانے پر میئر وسیم اختر نے ملک ریاض کو شیلڈ کا تحفہ بھی دیا ۔ 

متعلقہ عنوان :