بہوجن سماج پارٹی کا طلاق ثلاثہ معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

�لاق کے مسئلے پر حکومت جلد قانون بنائے ، مایاوتی

بدھ 23 اگست 2017 17:12

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے طلاق ثلاثہ معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر قانون بنائے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مایاوتیکا کہنا ہے کہ کہ ویسے سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے پورے فیصلے کا باریکی سے مطالعہ کرنا باقی ہے لیکن 5 رکنی بنچ میں سے 3ججوں کے فیصلے نے طلاق ثلاثہ کو غیر آئینی قراردیدیا ہے۔

اس پرپابندی لگاتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس سلسلے میں 6ماہ کے اندر قانون بنانے کیلئے کہا ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر مسلم پرسنل لا بورڈ خود ہی پوری سرگرمی سے 3 طلاق معاملے میں کارروائی کرتا۔ عدالت کا خیال ہے کہ اس روایت کے خاتمے کیلئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔مسلم خواتین کا برسوں سے اس کی آڑ میں استحصال ہورہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :