یوتھ ونگ کے نوجوان پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک بنائیں گے، نواز شریف کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، نواز شریف نے اندرونی اور بیرونی طور پر پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنایا، منتخب وزرائے اعظم کے کاموں کے ثمرات آج بھی مل رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر کا یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے خطاب

بدھ 23 اگست 2017 17:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک بنائیں گے، نواز شریف کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، نواز شریف نے اندرونی اور بیرونی طور پر پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنایا، منتخب وزرائے اعظم کے کاموں کے ثمرات آج بھی مل رہے ہیں۔

وہ بدھ کو یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر)صفدر نے نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یوتھ ونگ کے نوجوان پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک بنائیں گے، نواز شریف کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، نواز شریف نے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے مختلف منصوبے شروع کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی نواز شریف کی وجہ سے محفوظ ہاتھوں میں ہے، نواز شریف نے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر محفوظ اور مضبوط کیا، پاکستان کے منتخب وزرائے اعظم کے کاموں کے ثمرات آج بھی مل رہے ہیں۔