اردن کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا ائیر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، ائیر چیف سہیل امان سے ملاقات، پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کا استقبال کیا،محمود فریحات نے دہشتگردی کے خلاف پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا

بدھ 23 اگست 2017 17:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) اردن کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود فریحات نے ائیر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف سہیل امان نے استقبال کیا،پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کا استقبال کیا،محمود فریحات نے ائیر چیف سہیل امان سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اردن کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود فریحات نیائیر ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی ۔ پرنسپل سٹاف افیسرز کالیفٹیننٹ جنرل محمود فریحات سے تعارف کرایا گیا۔ ائیر چیف سہیل امان سے لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فریحات نے ملاقات کی۔ جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اردن کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے دہشتگردی کے خلاف پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :