وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

بدھ 23 اگست 2017 17:11

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) وزیرا عظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ ایک دن سرکاری دورے پر سعودی پہنچ گئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال گورنر مکہ خالد الفیصل السعود نے کیا۔دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان، سعودی نائب شہزادہ محمد بن سلمان السعود، اور ولی عہدسے ملاقات کے علاوہ روزہ رسول ؐ پر بھی حاضری دینگے۔

(جاری ہے)

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز ان دنوں نجی دورے پر سعودی عرب سے باہر ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی شہزادہ محمد بن سلمان السعود سے ملاقات کے دوران پاک سعودی تعلقات پر بات چیت کرنے کے علاوہ بین الاقوامی بدلتی ہوئی صورتحال، خلیج اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان بردارنہ رشتے کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ مضبوط تعلقات موجود ہیں، دونوںممالک کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہترتعلقات کی آئینہ دار ہے۔دونوں برادر اسلامی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں

متعلقہ عنوان :