نواز شریف کو بچانے کے لیے 63,62ختم کیا جا رہا ہے،خورشید شاہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 اگست 2017 16:58

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23-اگست 2017ء) :اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بچانے کے لیے 63,62ختم کیا جا رہا ہے۔اس آئینی ترمیم کا مقصد صر ف سیاسی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بچانے کیلیے 63,62ختم کیا جا رہا ہے۔اس ترمیم کے مقاصد صرف اورصرف سیاسی ہیں۔

(جاری ہے)

جب ہم نے کہا تھا تب ہمیں ترمیم نہیں کرنے دی گئی تھی۔ یہ وقت 63,62ختم کرنے کا نہیں ہے کیونکہ اسوقت ایسا کرنے کا کوئی مقصد نظر ہیں آتا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسی کسی ترمیم میں حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے اور وقت آنے پر مناسب اقدامات کرنے چاہیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :