غیر ملکی انجئیرز کے لیے سعودی عرب میں ملازمت کے لیے 5 سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 23 اگست 2017 16:57

غیر ملکی انجئیرز کے لیے سعودی عرب میں ملازمت کے لیے 5 سال کا تجربہ ہونا ..
ریاض ۔ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء ) سعودی عرب کی لیبر اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ کی وزارت نے اس معاہدے کا اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی انجنیئروں کی بھرتی کے لئے انکے پاس پانچ سال سے زائد کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انکا مزید کہنا تھا کہ پانچ سال کے تجربے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی انجئنرز کو سعودی عرب میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو سے گزرنا ہو گا تاکہ انتظامیہ کو یقین ہو سکے کہ وہ جسکو بھرتی کر رہے ہیں وہ کام کرنا جانتا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس فیصلے کامقصد حکومتی اور نجی شعبوں میں سعودی انجینئرز کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :