وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے کا اغوا

اغوا کاروں نے خاندان سے رابطہ کر لیا ، نمبر بلوچستان کا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اگست 2017 16:53

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے کا اغوا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اگست 2017ء) : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے کو دو روز قبل اغوا کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مرتضٰی بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کے اغواکاروں نے اہل خانہ سے رابطہ کر کے تاوان کا مطالبہ کیا۔ اغواکاروں سے متعلق انکشاف ہوا کہ انہوں نے اہل خانہ سے رابطے کے لیے جو نمبر استعمال کیا وہ نمبر بلوچستان کا تھا۔

سم بلوچستان کی ہے جبکہ سم کی لوکیشن کراچی کے ہی ایک علاقہ ملیر کی ٹریس کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کے اہل خانہ کو اغوا کاروں کی فون کال اور تاوان کے مطالبے سے متعلق ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ پولیس اغواکاروں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور کوشش کر رہی ہے کہ جلد از جلد حیات بلوچ کو اغوا کاروں کے چُنگل سے آزاد کروایا جائے۔ پولیس نے شک ظاہر کیا کہ مرتضٰی بلوچ کے بیٹے کو اغوا کر کے ملیر ہی کے کسی علاقہ میں رکھا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ ایم پی اے مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے کو دو روز قبل اغواکاروں نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ تھے۔