مسلم لیگ ن کی قیادت کو ایک کے بعد ایک مشکلات کا سامنا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اگست 2017 16:46

مسلم لیگ ن کی قیادت کو ایک کے بعد ایک مشکلات کا سامنا
اسلام آباد  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اگست 2017ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سے ہی مسلم لیگ ن کی قیادت کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ این اے 120 کے ضمنی الیکشن  میں مسلم لیگ ن کی اُمیدوار بیگم کلثوم نواز نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنا اقامہ تو جمع کروایا لیکن کمپنی کے ساتھ معاہدے کی کاپی منسلک نہیں کی۔

(جاری ہے)

ٹھیک اسی طرح مری کی رہائش گاہ کو بھی بیگم کلثوم نواز نے اپنے اثاثوں میں ظاہر کیا لیکن رہائش گاہ میں موجود قیمتی سامان اور فرنیچر کا کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن میں بیگم کلثوم نواز نے اپنے شوہر نواز شریف کا ٹیکس ریکارڈ بھی کاغذات کے ساتھ منسلک ںہیں کیا۔ دوسری جانب نواز شریف کے 2014ء، 2015ء اور 2016ء کے ٹیکس ریکارڈ میں بھی تضاد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بھی ٹیکس ریفنڈ سے ملنے والی رقم اور 2016ء کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ اثاثوں کے خانے میں ظاہر نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :