آرٹیکل 35Aکی مجوزہ منسوخی کے خلاف جدوجہد میں حریت قیادت کی حمایت کرتے ہیں
تحریک آزادی کے ساتھ کشمیر میں آبادی کا تناسب برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے،اکنامک الائنس
بدھ 23 اگست 2017 16:20
(جاری ہے)
فاروق احمد ڈار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا اگر آرٹیکل 35Aکو منسوخ کیا گیا تو بھارت بھر سے لوگ یہاں رہنے کے لیے آئیںگے جسے مسلم اکثریت اقلیت میں تبدیل ہوجائے گی۔
حریت قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ہم غیر سیاسی ہونے کے باوجود ان کی حمایت کریں گے۔کشمیراکنامک الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری نے کہا تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔ بھارتی فورسز نے ہزاروں معصوم کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔ہم انسانیت اور جمہوریت کا ڈھنڈورہ پیٹنے والے مودی پر بھروسہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میںتمام مذاہب کے لوگ ہمیشہ پرامن طور پر مل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے آرٹیکل 35A کے مسئلے پر تمام تاجر اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کے یکجا ہونے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر حریت قیادت کی مکمل حمایت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اصل میں ہمیں تحریک آزادی کو کامیاب بنانے کے لیے ملکر کام کرنا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر اکنامک الائنس نے پہلے ہی آرٹیکل 35Aکی مجوزہ منسوخی کے خلاف29اگست کو سرینگر میں پریس انکلیو سے ہائی کورٹ کی عمارت تک احتجاجی مارچ کرنے اور عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کو ایک یادداشت پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.