تین روزہ سالانہ انٹر نیشنل پولٹری ایکسپو آئی پیکس (آج) سے ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہو گی

بدھ 23 اگست 2017 16:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ انٹر نیشنل پولٹری ایکسپو آئی پیکس آج (جمعرات )سے ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہو گی ۔

(جاری ہے)

چیف آرگنائزر آئی پیکس 2017 عبدالحئی مہتا کے مطابق اس سال مختلف کمپنیوں نے آئی پیکس میں150سے زیادہ اسٹال بک کروائے ہیںجن میں 50کے اسٹال غیر ملکی کمپنیوں کے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ آئی پیکس میں مختلف سیشنز بھی ہوں گے جن کا مقصد پولٹری مصنوعات کے متعلق عوام کے ذہن میں پایا جانیوالاغیر ضروری ابہام دور کرنا ہے ۔ چیف آرگنائزر کے مطابق اس سال تقریباً7000افراد نے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے اور10000افراد کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :