ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ‘ 4انڈسٹریل عمارتیں مسمار

بدھ 23 اگست 2017 16:01

ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ روز ڈیفنس روڈ اور ہڈیارہ ڈرین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے چار غیر قانونی انڈسٹریل عمارتیں مسمار کر دیں۔

(جاری ہے)

موضع بھوپتیاں میں لاہور یونیورسٹی سے متصل آٹھ کنال پلاٹ پر تعمیر عمارت مسمار کر دی‘رائل ریذیڈینشیا کے قریب ہڈیارہ ڈرین پر ایک زیر تعمیر انڈسٹریل ہال کی چھت مسمار کر دی ‘سبزی اینڈ فروٹ منڈی کے بالمقابل دو انڈسٹریل عمارتوں کے پلر ‘دیواریں اور چھت مسمار کر دی اور دیگر غیر قانونی تعمیرات پر جاری کام رکوا دیا اور لوگوں کو نقشہ جات کی منظوری کی ہدایت کی ۔