مزید متوقع برسات کے پیش نظر ہنگامی پلان ترتیب ،شکایتی مراکز کو بھی 24گھنٹے فعال کردیا گیا ہے،سید نیئر رضا

بدھ 23 اگست 2017 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضاکی ہدایت پر رین ایمرجنسی کے حوالے سے قبل ازوقت انتظامات کی وجہ سے طوفانی بارش کے باوجود ضلعی حدود میں کسی بھی علاقے میں دوران برسات عوام کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔بلدیہ کورنگی کے تحت گزشتہ شب ہونے والی طوفانی بارش کے دوران عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات کا آغاز کردیا گیا رات گئے ضلع کورنگی کی مختلف اہم شاہراہوں اور عبادت گاہوں کے اطراف سے برساتی پانی کی باآسانی نکاسی کو یقینی بنا دیا گیا ۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ مزید متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کو رنگی نے رین ایمرجنسی ہنگامی پلان ترتیب دیکر افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ اور شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں بال تعطل اور بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے رین ایمرجنسی کا قیام اور 24گھنٹے فعال کردیا گیا ان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئررضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ رات گئے ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے طوفانی بارش کے بعد ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے اپنی نگرانی میں اہم شاہراہوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو اپنی نگرانی میں یقینی بناتے رہے بلدیہ کورنگی محکمہ صفائی کی جانب سے بارش کے بعد سے ہی رین ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا تھاجس کی وجہ سے صبح تک تمام اہم شاہراہوں سے برساتی پانی کی با آسانی نکاسی کو یقینی بنا دیا گیا اہم شاہراہوں سے موٹروں اور افرادی قوت کو استعمال میں لایا گیا چیئر مین سیدنیئر رضا نے ضلع کورنگی کے مختلف زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر برسات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ طوفانی بارش کے دوران تیز ہوائوں سے گرنے والے درختوں کو بروقت اُٹھانے کے لئے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی نے بروقت اقدامات انجام دیئے بارش کے پانی کے ساتھ برساتی نالے چاک ہونے کی وجہ سے نکاسی کے نظام کو بلاتعطل رکھنے کے لئے محکمہ بی اینڈ آر نے ہنگامی بنیادوں پر نالوں کے چاکنگ پوائنٹ پر مشنری کے ذریعے صفائی کا آغا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین سید نیئر رضا نے مزید کہاکہ مزید متوقع برساتی صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے الرٹ ہیں مشنری اور افرادی قوت آن روڈ ہے انہوںنے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی ہے کہ طوفانی بارش کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کی جان و مال کو محفوظ بنا نے کے لئے ریلیف کیمپ کا قیام یقینی بنا نے کے ساتھ موثر ہنگامی پلان ترتیب دیکر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنا یا جائے ۔