گورنرخیبرپختونخوا سے نئے اکاونٹنٹ جنرل شیربہادر ارباب کی ملاقات

بدھ 23 اگست 2017 16:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء)خیبرپختونخوا کے نئے اکاونٹنٹ جنرل شیربہادر ارباب نے گورنرہاؤس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنرنے اس موقع پر اکاونٹنٹ جنرل کو نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔