پشاور ،ْ ڈینگی کے باعث 7 افراد جاں بحق ،ْ 1500 سے زائد متاثر

بدھ 23 اگست 2017 16:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پشاور میں ڈینگی کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 1500 سے زائد متاثر ہو گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پشاور میں 15 سو سیزائد افراد ڈینگی سیمتاثر ہوئے ہیں اور اب تک 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے حملے کے بعد پہلی مرتبہ کسی سرکاری عہدیدار کی جانب سے باقاعدہ اعداد وشمار جاری کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 15 سو 47 افراد میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جن میں سے 560 مریضوں کو صوبیکے مختلف ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا اور 242 مریض تاحال زیرعلاج ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈینگی کے مریضوں کی اکثریت خیبر ٹیچنگ ہسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل ہے جبکہ تہکل پشتخارا، وارسک روڈ اور ڈہ بہادر سب سیزیادہ متاثر ہونے والے علاقے ہیں۔

متعلقہ عنوان :