نیب نےسابق وزیر اعظم اور انکے بچوں کیخلاف حتمی کاروائی کے لیے اجازت طلب کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 اگست 2017 15:50

نیب نےسابق وزیر اعظم اور انکے بچوں کیخلاف حتمی کاروائی کے لیے اجازت ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23-اگست 2017ء): نیب کی مشترکہ ٹیم نے شریف خاندان کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی۔رپورٹ میں سابق وزیر اعظم اور انکے بچوں کیخلاف حتمی کاروائی کے لیے اجازت طلب کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم نے شریف خاندان کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں سابق وزیر اعظم اور انکے بچوں کی عدم حاضری کا ذکر کرتے ہوئے شریف خاندان کے خلاف حتمی کاروائی کے لیے اجازت طلب کر لی گئی ہے۔

نیب گرفتاریوں سمیت مختلف آپشنز پر غور کرے گا۔نیب کی مرتب کردہ رپورٹ نیب ہیڈ کوارٹر بھیجی جائے گی۔چئیر مین نیب کی اجازت کے بعد شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ریفرنس دائر کرنے کے لیے جے آئی ٹی کے اراکین کے بیانات بھی قلم بند کئیے جائیں گے۔