�یں راولپنڈی ڈویژنل کک باکسنگ چمپئن شپ آج سے شروع ہو گی

چمپئن شپ کا افتتاح پنجاب سپورٹس بورڈ کمیٹی کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کریں گے

بدھ 23 اگست 2017 15:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) راولپنڈی ڈویژنل کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 9 ویں راولپنڈی ڈویژنل کک باکسنگ چمپئن شپ (آج) جمعرات سے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس ، راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ چمپئن شپ کا افتتاح پنجاب سپورٹس بورڈ کمیٹی کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کریں گے۔ راولپنڈی ڈویژنل کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمران علی نے بتایا کہ چمپئن شپ میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں اٹک، جہلم، چکوال اور میزبان راولپنڈی کی دوٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں 32 کلوگرام، 36 کلوگرام، 48 کلوگرام، 52 کلوگرام، 56کلوگرام، 60 کلوگرام، 64کلوگرام، 68 کلوگرام اور 72کلوگرام شامل ہیں۔ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 25 اگست کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز، اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی، اس سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ قیصر حسین مرزا آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ شہباب شعیب قریشی اور عاصم مشتاق وائس چیئرمین، آرگنائزنگ سیکرٹری عمران علی جبکہ ممبران میں گلفراز، عثمان قریشی اور سفیان عالم شامل ہیں۔