شوبز نیوز

خواہش ہے پنجابی فلموں کاسنہری دور واپس آجائے لائبہ علی

بدھ 23 اگست 2017 15:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) نامور کلاسیکل ڈانسر اور ماڈل لائبہ علی نے کہاہے کہ خواہش ہے پنجابی فلموں کاسنہری دور واپس آجائے ،میرے پرستار مجھے دیگرزبان کی فلموں کے ساتھ پنجابی زبان کی فلموں میں بھی دیکھنا پسند کریں گے اور ویسے بھی مجھے ذاتی طور پر اردوکے بعد پنجابی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں لائبہ علی نے کہا کہ ماضی کی فلمیں انتہائی معیاری اور اصلاحی ہوتی تھیں جن میں دیکھنے والوں کے لئے کوئی نہ کوئی پیغام ہوتا تھا ۔آج بھی ہمیں اسی طرفتوجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں صرف معیاری فلموں میں اچھے کرداروں میں جلوہ گر ہونا چاہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :