پاکستان میں پارٹیشن 1947 پر پابندی

بدھ 23 اگست 2017 15:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) حال ہی میں بالی وڈ کی نئی ریلیز ہونیوالی فلم پارٹیشن 1947 پر پاکستان بھر کے سینما گھروں میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹیشن 1947 میں اہم تاریخی حقائق کو غلط طریقے سے پیش کیاگیاہے۔ فلم میں برطانوی راج کے آخری وائسرائے لارڈ ماونٹ بیٹن کا اہم کردار پیش کیا گیاہے۔ فلم میں اداکارہ ہما قریشی اور منیش دایال شامل ہیں۔یہ فلم رواں ہفتے ہندوستان میں ریلیز ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :