کامرس نیوز*

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

بدھ 23 اگست 2017 15:41

سنگا پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) ایشیائی تیل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کا رجحان رہا۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج کی فیوچر ٹریڈنگ میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 12سنیٹ کی کمی کے ساتھ 51.75 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ(ڈبلیو ٹی آئی)کی سپلائی 11 سینٹ کی کمی کے ساتھ 47.72 ڈالر فی بیرل رہی۔

(جاری ہے)

لیبیا کی صحارا آئل فیلڈ سے منگل سے خام تیل(لائٹ سویٹ) کی سپلائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے،آنے والے دنوں لیبیا سے خام تیل کی سپلائی معمول پر آنے کے بعد خام تیل کے نرخ مزید گرنے کا ان امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :