این ای120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کو نوٹس جاری

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نی3دنوں کے اندر تحریری جواب طلب کرلیا

بدھ 23 اگست 2017 15:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے حلقہ این ای120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کو نوٹس جاری کردیا ہے،حلقے سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کی جانب سے درخواست پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نی3دنوں کے اندر تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ این ای120 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورری پر وفاقی وزیر تجارت وٹیکسٹائل پرویز ملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دنوں میں جواب طلب کیا ہے،حلقے کی ریٹرننگ آفیسر محمد شاہد کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق حلقے کے امیدوار فیصل میر کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے کہ آپ دیگر ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سرکاری مشینری کے ذریعے حلقے کے عوام پر اثر انداز ہو رہے ہیں لہٰذا آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ حلقے میں ہر قسم کی سرگرمیوں سے باز رہیں اور تمام قومی وصوبائی اسمبلی کے ممبران کو بھی ہدایت کریں کہ حلقے میں کسی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ نہ لیں۔

متعلقہ عنوان :