نئی دہلی کی عدالت نے شبیر شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

بدھ 23 اگست 2017 15:41

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری شبیر احمد شاہ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کو دلی کی ایک عدالت نے نامنظور کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطاق بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شبیر احمدشاہ دس پرانے ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے 25جولائی کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں نئی دلی کی تہاڑ جیل میں منتقل کردیا گیا ۔

گزشتہ روز شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس نے ایڈیشنل سیشنز جج سدہارتھ شرما کی عدالت میں ایک سینئروکیل کے ذریعے اپنے شوہرکی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی تاہم عدالت نے یہ درخواست نامنظورکرتے ہوئے شبیراحمدشاہ کوضمانت دینے سے انکارکردیا۔نو اگست کو عدالت نے شبیر احمد شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر تہاڑجیل بھیج دی تھا جہاں وہ اب بھی نظر بند ہیں ۔

متعلقہ عنوان :