آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا نواز شریف کو ٹیلیفو ن ،یگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی

بدھ 23 اگست 2017 15:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے اللہ تعالی سے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا خیال رہے کہ ایک روز قبل یہ خبریں سامنے آئی ہیں بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر کے مرض میں مبتلہ ہیں اور ان کا لندن میں علاج کیا جارہا ہے