اٹک کے پٹواریوں نے بھی پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح احتجاجی ریلی نکالی

بدھ 23 اگست 2017 15:40

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح محکمہ ریونیو سے تعلق رکھنے والے اٹک کے پٹواریوں نے بھی احتجاجی ریلی نکالی جو تحصیل آفس سے شروع ہو کر تحصیل آفس میں ہی پر امن اختتام پذیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

پٹواریوں کے ضلعی صدر محمد کامران اور دیگر پٹواری بھی ریلی کی قیادت کررہے تھے، ریلی کے عہدیداروں نے کچہری چوک پر مختصر خطاب میں اپنے موقف کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ 2015میں ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے کچھ مطالبات رکھے تھے جس میں ہماری اپ گریڈیشن، سرکاری دفاتر مہیا کرنا ، شامل تھے 2سال قبل ہمارے صوبائی صدر عبدالمجید جٹ اور سیکرٹری جنرل ملک زاہدنے اپنے مطالبات کو حکومت سے منظور کرایا تھا تا ہم 2سال گزرنے کے باوجود بھی ہمارے مطالبات کی سمری فنانس ڈیپارٹمنٹ میں جانے کے بعد عمل در آمد کرنے سے قاصر ہے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ اس پر فوری عمل کیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں تقریبًًا 200پٹواری مختلف تحصیلوں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں صحافی کے ایک اور سوال کے جواب پر ضلعی صدر نے کہا کہ اگر حکومت اس پر عمل در آمد نہیں کرتی تو ہم صوبائی صدر کی کال کے منتظر رہیں گے کہ اگلا لا ئحہ عمل طے کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :