وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرضلع اٹک سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں ، میں ہفتہ صحت خدمت منایاگیا،پرسن فہیم فاضل

بدھ 23 اگست 2017 15:40

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع اٹک سمیت صوبہ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں ،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں ،دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں5روزہ صحت خدمت منایا اس ضمن میں اسفند بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ ، حسن ابدال ، حضرو ، جنڈ ، پنڈی گھیپ کے علاوہ آر ایچ سی رنگو ، آر ایچ سی باہتر ، بی ایچ یو موسیٰ ، بی ایچ یو چکی ، بی ایچ یو خودہ، بی ایچ یو ڈھرنال اور بی ایچ یو اکھوڑی شامل ہیں جہاں طبی مشاورت ، معائنہ ، حفاظتی ٹیکہ جات ، تشخیص ، خون کا ٹیسٹ برائے ہیپٹائٹس بی ، سی ، ایچ آئی وی، ملیریا ، شوگر ، دمہ، سانس اور حاملہ خواتین کو صحت مندانہ طرز زندگی سے متعلق رہنمائی شامل ہے یہ بات ڈی ایچ کیو اٹک کے ہفتہ صحت خدمت کے فوکل پرسن فہیم فاضل نے اے پی پی کو بتائی انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کے اس 5روزہ پروگرام میں مجموعی طور پر مذکورہ ہسپتالوں اور سنٹروں کاٹارگٹ 2200مریضوں کو دیکھنا تھا جبکہ ہم نے 11000مریضوں کا قابل ذکرٹارگٹ پورا کیا فوکل پرسن نے بتایا کہ اسفند بخاری دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں 6327ٹوکن جاری کیے جس میں 4679مریضوں کا علاج کیا گیا اسی طرح تحصیل فتح جنگ میں 1427ٹوکن جاری ہوئے اور 1394مریضوں کا علاج ہوا تحصیل حسن ابدال میں 1300ٹوکن جاری ہوئے جس میں 1255مریضوں نے اپنے مرض کی تشخیص کرائی تحصیل حضرو میں 1315ٹوکن جاری ہوئے جس میں 1225مریضوں نے اپنا ٹیسٹ کرایا تحصیل جنڈ میں 1724ٹوکن جاری ہوئے اور 1590مریضوں کو چیک کیا گیا اسی طرح پنڈی گھیپ میں 1620ٹوکن جاری ہوئے اور 1180مریضوں کو دیکھا گیا آر ایچ سی رنگو حضرو میں 931ٹوکن جاری ہوئے 854لوگوں کا چیک اپ ہوا آر ایچ سی فتح جنگ باہتر میں 795ٹوکن جاری ہوئے اور 795مریضوں نے ہی اپنے اپنے امراض کی تشخیص کرائی اسی طرح حضرو بی ایچ یو موسیٰ 449ٹوکن جاری ہوئے اور اتنے لوگوں نے ہی اپنا چیک اپ کرایا پنڈی گھیپ بی ایچ یو چکی میں 685ٹوکن جاری ہوئے اور 641مریضوں نے علاج کرایا حسن ابدال بی ایچ یو خودہ میں 370ٹوکن جاری ہوئے اور 370مریضوں نے ہی اپنا علاج کرایا اور بی ایچ یو ڈھرنال فتح جنگ میں 800ٹوکن جاری کیے گئے اور 540مریضوں نے اپنا چیک اپ کرایا اسی طرح بی ایچ یو اکھوڑی میں 468ٹوکن جاری ہوئے جن میں سے 415نے اپنے امراض کی تشخیص کرائی انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 18211ٹوکن جاری ہوئے جس میں سے 15387مریضوں نے ضلع اٹک کے محکمہ صحت نے اپنے امراض کی تشخیص کرائی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے ہفتہ صحت خدمت کا بہت سراہا گیا جہاں لوگ اپنی غربت کی وجہ سے پرائیوٹ ہسپتالوں تک رسائی نہیں رکھتے تھے ان کے اندر انتہائی اہم امراض کی تشخیص ہوئی اور علاج ہوا انہوں نے کہا کہ اس ہفتہ صحت پروگرام پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایک بلین روپے کی لاگت آئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :