فلور ملز ایسوسی ایشن کا نتھیاگلی میں اجلاس

بدھ 23 اگست 2017 15:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) فلور ملز ایسوسی ایشن سی ای سی کا گلیات کے معروف سیاحتی مقام نتھیاگلی میں اجلاس کے دوران ملک میں آٹے اور گندم کے مجموعی صورت حال کو تسلی بخش کرار دیتے ہوئے چیئر مین سنٹر کمیٹی بدرالدین کاکٹر کی صدارت میں چاروں صوبائی چیئر مین حاجی یوسف خان افریدی خیبر پختونخواہ فلور ملز ایسوسی ایشن ،پنجاب زون کے چیئرمین ریاض اللہ خان، سندھ زون کے چیئر مین چوہدری ناصر عبداللہ ،بلوچستان زون کے چیئر مین سید ظہور احمد آغا مرکزی رہنما ء نعیم بٹ ،عاصم رضاء ،لیاقت علی ،میاں محمد ریاض چاروں صوبوں سے فلور ملنگ انڈ سٹری سے تعلق رکھنے والے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ملک میں گندم اور آٹے کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گندم اور آٹا برآمد کرنے والی ملوں کے زیر التواء کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اور لوکل ڈالر سرنڈر کر کے گندم اور آٹا ایکسپورٹ کرنے والی ملوں نے حکومت پاکستان اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق برآمداد کیں ۔تاہم انتظامیہ کی جانب سے بلا جواز فلور ملز کیسز التواء میں ڈالنے پر بات ہوئی جس کی وجہ سے چاروں صوبوں کے فلور میلوں کا اربوں کا سرمایہ ڈوب گیا ۔

اجلاس میں حکومت وقت سے مطالبہ کے گیا کہ التواء کیسیز کا فیصلہ کر کے فلور ملوں کو ادائیگی کی جائے ۔اور کہا کہ حکومت گندم کی ایکسپورٹ پالیسی وقفوں وقفوںسے جاری کرتی ہے جس کی وجہ سے گندم پوری طرح برآمد نہیں ہو پاتی۔ مستقل بنیادوںپر سالانہ ایکسپورٹ پالیسی کا اجراء کیا جائے تاکہ برآمداد بلا تعطل جاری رہ سکیںاور فاضل گندم کی کھپت ممکن ہو اس دوران خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئیں ۔