کلر سیداں یونین کونسل چوآخالصہ سڑک کا افتتاح راجہ گلستان خان نے کیا

بدھ 23 اگست 2017 15:40

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) راجہ محمد علی ایم پی اے کی گرانٹ سی10لاکھ سے تعمیر ہونے والی حاجی محمد بشیر (مرحوم) موضع گیدر یونین کونسل چوآخالصہ سڑک کا افتتاح پاکستان مسلم لیگ(ن) تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان نے کیا۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ راجہ محمد نواز،ڈاکٹر محمد علی،حاجی ظفراقبال اور دیگر تھے۔انھوں نے حاجی محمد بشیر مرحوم کی سڑک کے لیے 10لاکھ روپے گرانٹ دینے پر راجہ محمد علی ایم پی اے کاشکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :