ٹی ایچ کیو کلرسیداں میں تحفظ صحت پروگرام کے تحت پانچ روزہ میڈیکل کیمپ میں عوام کی غیر معمولی دلچسپی

بدھ 23 اگست 2017 15:40

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) ٹی ایچ کیو کلرسیداں میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحفظ صحت پروگرام کے تحت پانچ روزہ میڈیکل کیمپ میں عوام نے غیر معمولی دلچسپی لی۔ پانچ روزہ کیمپ میں 2ہزار کے قریب مریضوں نے سہولت سے استفادہ حاصل کیا جبکہ ٹی ایچ کیو کلرسیداں کیمپ کے آخری روزضلع راولپنڈی میں سب سے زیادہ 617مریضوں کو چیک اپ کرکے پہلے نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فیاض احمد بٹ اور ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں میر کی زیر نگرانی حکومت پنجاب کے تحفظ صحت پروگرام کے تحت پندرہ سے 19اگست تک ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیپا ٹائٹس بی سی ، ٹی بی ، ملیریا، دمہ ، سانس کے امراض کی تشخیص ، شوگر اور ایڈز سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے اور کیمپ میں آنے والے مریضوں کی تشخیص کے بعد انہیں طبی مشاورت اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں ۔