الیکشن کمیشن: ضمنی انتخاب این اے 120 کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے محکمہ داخلہ پنجاب کودرخواست بھجوادی،انتخابی حلقے میں فوج یا رینجرزکی تعیناتی سے امن وامان کی صورتحال اور انتخابی عمل صاف شفاف ہوگا۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 اگست 2017 15:38

الیکشن کمیشن: ضمنی انتخاب این اے 120 کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2017ء ) : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب این اے 120 کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا،انتخابی حلقے میں فوج یا رینجرزکی تعیناتی سے انتخابی عمل صاف اور شفاف ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب نے پاک فوج کی خدمات لینے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کودرخواست بھجوادی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ این اے 120میں انتخابی عمل کے دوران پاک فوج اور رینجرزتعیناتی سے نہ صرف امن ومان کی صورتحال کنٹرول میں رہے گی بلکہ ضمنی الیکشن بھی صاف شفاف ہوگا۔

واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی پاناما کیس میں آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت نااہلی کے بعد نشست خالی ہوگئی تھی۔ جس پر 17ستمبرکوالیکشن کیلئے پولنگ ہوگی ۔این اے 120میں مسلم لیگ ن کی امیدوارسابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز۔پی ٹی آئی کی امیدوارڈاکٹریاسمین راشد اور پیپلزپارٹی کے امیدوارفیصل میرسمیت آزاد امیدوارالیکشن میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :