تربت : ایف سی چیک پوسٹ پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ ،2 اہلکارشہید اور 3 زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 اگست 2017 15:20

تربت : ایف سی چیک پوسٹ پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ ،2 اہلکارشہید اور ..
تربت(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2017ء ) : تربت میں ایف سی کی چیک پوسٹ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تربت کے علاقے دشت میں نامعلوم ملزمان نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے ایف سی کے 2اہلکار شہید اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں ایف سی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تاہم ایف سی نے چیک پوسٹ پرحملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرد ی ہے۔ جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے نگرانی کا عمل بھی تیزکردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :