آزادکشمیرمیںقائم ن لیگ کی حکومت کوکامیابی سے ایک سال مکمل کرنے پرمبارکبادپیش کرتے ہیں‘سردار مشہود محمود

آزادکشمیربھرکے اندر بلاتخصیص تعمیروترقی کے کام ہورہے ہیںسابق صدر،سابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کشمیریوںکی عزت اورپہچان ہیں

بدھ 23 اگست 2017 15:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے مرکزی ممبرمجلس عاملہ سردارمشہودمحموداورحلقہ صدریوتھ ونگ ن لیگ کوٹلی سردارعارف نازنے کہاہے کہ آزادکشمیرمیںقائم ن لیگ کی حکومت کوکامیابی سے ایک سال مکمل کرنے پرمبارکبادپیش کرتے ہیںحکومت نے ایک سال کے اندرآزادکشمیربھرمیںاداروںکی بہتری کے ساتھ ساتھ گڈگورننس اورمیرٹ کوفروغ دیاہے نوجوانوںکوروزگارکے وسیع مواقع فراہم کرتے ہوئے میرٹ کابول بالاکیاہے پبلک سروس کمیشن کے امتحان میںکامیاب امیدوارمیرٹ کے نفاذ پروزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کوجھولیاںاٹھاکردعائیںدے رہے ہیںحکومت آزادکشمیرنے غیرترقیاتی اخراجات کم کرکے میرٹ،گڈگورننس اورانفراسٹرکچرکی بہتری پرتوجہ دیتے ہوئے آزادکشمیرکوترقی یافتہ اورماڈل سٹیٹ بنانے کے لیے بھرپوراقدامات اٹھائے ہیں آزادکشمیربھرکے اندر بلاتخصیص تعمیروترقی کے کام ہورہے ہیںسابق صدر،سابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کشمیریوںکی عزت اورپہچان ہیںسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کے ادوار میںہونے والی تعمیروترقی بے مثال ہے سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی گرانقدرخدمات تاریخ کاحصہ ہیںاللہ تعالیٰ انہیںصحت کاملہ عطا فرمائیں۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن نے تعمیروترقی کے کاموںکواولیت دے کرعوامی مفادات کوہمیشہ مقدم رکھاہے پاکستان مسلم لیگ ن ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے مسلم لیگ ن آزادکشمیرکی حکومت نے غیرترقیاتی اخراجات کم کرکے عوام کے بنیادی مسائل کم کئے ہیں ایک سال کے دوران حکومت آزادکشمیراوروزراء نے الیکشن میںجوبھی وعدے عوام سے کئے تھے ان کوپوراکیاجارہاہے۔

پاکستان مخالف بیرونی قوتوںکی سازشیںپاکستان کومعاشی قوت بننے سے نہیںروک سکتیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی موجودہ حکومت نے آزادکشمیربھرکے اندرمیرٹ کوفروغ دیتے ہوئے پڑھے لکھے نوجوانوںکوروزگارکے مواقع فراہم کیے ہیں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میںن لیگ کی حکومت نے نہ صرف آزادکشمیربھرکے اندربلاتخصیص برابری کی سطح پرتعمیراتی کاموںکاآغازکیا این ٹی ایس کانفاذ حکومت کاتاریخ اقدام ہے جس سے پڑھے لکھے نوجوانوںکومیرٹ پرملازمتیں مل رہی ہیںانہوںنے کہاکہ حکومت آزادکشمیرکی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے ن لیگ کی حکومت نے الیکشن میںعوام سے کیاہواہرایک وعدہ پوراکررہی ہے آج پورے آزادکشمیرمیںبلاتخصیص تعمیراتی کام ہورہے ہیںسڑکات،صحت،تعلیم ودیگرشعبوںمیںبہتری واصلاحات کاعمل تیزی سے جاری ہے انہوںنے کہاکہ سابق صدر،سابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کشمیریوںکی عزت اورپہچان ہیںآزادکشمیرکی سیاست ان کے بغیرادھوری ہے سالارجمہوریت نے ہمیشہ آزادکشمیرکی تعمیروترقی،میرٹ،گڈگورننس پرتوجہ مرکوزکئے رکھی سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کے ادوار میںہونے والی تعمیروترقی بے مثال ہے سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی گرانقدرخدمات تاریخ کاحصہ ہیںاللہ تعالیٰ انہیںصحت کاملہ عطا فرمائیں۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان قائداعظم محمدعلی جناح اورعلامہ محمداقبال کے ویژن کی تکمیل کررہے ہیںجس میںانہوںنے کشمیرکوپاکستا ن کی شہ رگ قراردیاہے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان عملی اقدامات اٹھاکرآزادکشمیرکوماڈل وترقی یافتہ بنانے کے لیے پرعزم ہیںانہوںنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت سے قبل آزادکشمیرمیںہرطرف افراتفری،کرپشن،میرٹ کی پامالی اوربرادری ازم کافروغ تھالیکن ن لیگ کی حکومت نے برابری اورمیرٹ کومدنظررکھتے ہوئے این ٹی ایس کانفاذ کیاتاکہ عام پڑھے لکھے نوجوان کوبھی سرکاری ملازمت مل سکے۔

متعلقہ عنوان :