امریکہ کی بھارت کوخطہ میںتھانیداری سونپنے کی خواہش کبھی پوری نہیںہوگی‘سردار فاروق سکندر

پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظرمیںغیرملکی قوتوںکی سازشیںپاکستان کی اقتصادی ترقی کی منزل میںآڑے نہیںآسکتی

بدھ 23 اگست 2017 15:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ امریکہ افغانستان میںاپنی ناکامیوںکوچھپانے کے لیے پاکستان پرالزام تراشی کررہاہے امریکہ کی بھارت کوخطہ میںتھانیداری سونپنے کی خواہش کبھی پوری نہیںہوگی پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظرمیںغیرملکی قوتوںکی سازشیںپاکستان کی اقتصادی ترقی کی منزل میںآڑے نہیںآسکتی پاکستان دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیربن چکاہے پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے جلدمعاشی طاقت بن جائے گامسلم تہذیب وثقافت کے تحفظ کے لیے قائداعظم محمدعلی جناح اورعلامہ محمداقبال کے اعلانات کومشعل راہ بناناہوگاچین کی وزارت خارجہ کاٹرمپ کے بیان کی مذمت میںدیاگیابیان امریکہ کے لیے سبق ہے پاکستانی دلیروجرات مندقوم ہیںامریکہ کی الزام تراشی اورمقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوج کی بربریت جنوبی ایشیاء کوآگ کی طرف دھکیل رہی ہے دہشت گردی کے خلاف جتنی قربانیاں پاکستان نے پیش کی ہیں امریکہ سمیت کسی ملک نے نہیںدیں کشمیری پاکستان کی سا لمیت کے لیے مشکل کی کسی بھی گھڑی میںافواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکرملک کے دفاع کے لیے مرمٹنے کوتیارہیںعالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاکستان کی کوششوںکوتسلیم کرے امریکہ اپنی ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرڈال کرچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام نہیںبناسکتا-ان خیالات کااظہارانہوںنے انفارمیشن آفس کوٹلی میںگفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امریکہ اپنی ناکامیوںکوچھپانے کے لیے بلاوجہ پاکستان پرالزامات لگارہاہے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جتنی قربانیاںپاکستا ن نے دی ہیںکسی نے بھی ہیںدی امریکہ بھارت کوخوش کرنے کے لیے اورایشیاء کے اندراس کی اجارہ داری کوقائم کرنے کے لیے پاکستان پربلاجوازالزام تراشی کررہاہے امریکہ کوپاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک آنکھ نہیںبہارہاامریکہ پاکستان کواقتصادی طورپرکمزورکرنے کے لیے پاک چین منصوبہ کوختم کرنے کے درپے ہے لیکن ہمالیہ سے بھی بلندپاک چین دوستی اقتصادی راہداری منصوبہ پرکوئی آنچ نہیںآنے دے گی انہوںنے کہاکہ پاکستان ناقابل تسخیر ایٹمی پاور ہے پاکستانی افواج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوںسے مالامال ہیںاوردشمن کی ہرجارحیت کامقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیںامریکہ پاکستان پرالزام تراشی کرنے کی بجائے بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوںپرمقبوضہ کشمیرمیںجاری مظالم کانوٹس لیتے ہوئے کشمیریوںکوآزادی دلوانے اوربھارت کی آٹھ لاکھ سے زائدقابض فوج کومقبوضہ کشمیرسے نکلوانے میںاپناکرداراداکرے انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جتنی قربانیاںپاکستان نے دی ہیںاتنی کسی بھی ملک نے نہیںدی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میںپاک فوج کے جوانوںاورعوام کی قربانیاںرائیگاںنہیںجائینگی انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام مشکل کی ہرگھڑی اورپاکستان کے دفاع کے لیے پاکستانی افواج کے ساتھ شانہ شانہ کھڑی ہے -

متعلقہ عنوان :