خادمِ پنجاب رہا ئشی سکیم فیز۲ کی کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی آج سروسز کلب میں ہوگی

بدھ 23 اگست 2017 15:00

شیخو پورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے شیخوپورہ میں خادم پنجاب رہائشی سکیم ،ہاوسنگ کالونی فیز ۲ کے پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی آج ( جمعرات ) 24 اگست کو دِن 2 بجے سروسز کلب شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے زیرنگرانی ہوگی جس میں درخواست دہندہگان شرکت کر سکتے ہیں ۔

شفاف اور کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں 3اور5مرلہ کے پلاٹوں کے کامیاب امیدواروں کی بعد ازاں تھرڈپارٹی تصدیق بھی کروائی جائے گی۔

(جاری ہے)

قرعہ اندازی میں تمام درخواستیں شامل کی جا چکی ہیں جن میں 3 مرلہ کے کُل 671 پلاٹوں کے لئی5632 جبکہ 5 مرلہ کے کُل440 پلاٹوں کے لئے 11004 درخواستیں موصول کی گئی ہیں۔جمع شدہ درخواستوں میں سے 10% کوٹہ کے لئے جبکہ 90% عام عوام کے لئے قرعہ اندزی ہوگی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ارب روپے کی خطیر رقم سے بنائی جانے والی خادم پنجاب رہائشی سکیم فیصل آباد اور شرقپور روڈ کے سنگم پر واقع ہے ۔ کم آمدن والے افراد کے لئے خصوصی طور پر بنائی گئی اس سکیم میں بزریعہ قرعہ اندازی کامیاب ہونے والے امیدواروں کی بعد ازا ں تھرڈ پارٹی وریریفیکیشن بھی کروائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :