پاکستان میں غذائی تحفظ کی صورتِ حال کے موضوع پرقرشی یونیورسٹی لاہورمیں لیکچرکا انعقاد

بدھ 23 اگست 2017 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام قرشی یونیورسٹی کے تعاون سے ’’ پاکستان میں غذائی تحفظ کی صورت حال‘‘ کے موضوع پر قرشی یونیورسٹی لاہور میں لیکچر کا انعقاد ہوا ۔ پی ایچ ڈی نیوٹریشن ڈاکٹر سلطان محمود نے ملٹی میڈیا کے ذریعے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت غذائی بحران سے گذر رہا ہے جس پر قابو پانا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔

انہوں نے پیداوار آبادی اور دیگر امور کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ اگر ان تمام عناصر پر غور نہ کیا گیا توصورت حال بد ل سکتی ہے ۔لیکچرمیں حکیم سردار علی ،ڈاکٹر نجم السحر ،حکیم عبدالغفار ثاقب ،حکیم محمود الحسن میاں ،حکیم محمد اشرف حمید ،حکیم محمد عارف چوہان ،حکیم محمد افضل میو ،حکیم مبشر ،ڈاکٹر مجاہد حسین ،حکیم منظور احمد ،حکیم پروفیسر اشفاق محمود ، اقراء طارق ،حناء علی ، حمیرا تنویر ، نوشین نسیم ،عندلیب افتخار ، سحرش شوکت ، سندس سلیم ، بشریٰ طارق کے علاوہ دیگراطباء کرام اور قرشی یونیورسٹی کے BEMSطلباء وطالبات نے کثیر تعداد میںشر کت کی اورلیکچر کے حوالے سے سوالا ت کئے۔

(جاری ہے)

جن کا جواب ڈاکٹر سلطان محمود ( پی ایچ ڈی نیوٹریشن ) نے ملٹی میڈیا کے ذریعے بڑی تفصیل سے جواب دیا ۔ آخر میں پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹرسکندر حیا ت زاہد نے ڈاکٹر محمد اشرف (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ طب قرشی یونیورسٹی) اور حکیم عبدالحنان BEMSکا تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :