ججز اور جرنیلوں کے احتساب کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ججز اور جرنیلوں کی حلف برداری میں صادق اور امین کا لفظ موجود نہیں جو کہ آئین کے آرٹیکل 62،63کی خلاف ورزی ہے ججز او ر جرنیلوں کو 62،63کے تحت اپنی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات پارلیمانی احتساب کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی جائے‘ استدعا

بدھ 23 اگست 2017 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) ججز اور جرنیلوں کے احتساب کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز اور جرنیلوں کی حلف برداری میں صادق اور امین کا لفظ موجود نہیں جو کہ آئین کے آرٹیکل 62،63کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت پارلیمنٹ مقتدر ادارہ ہے، ججز جرنیلوں کا احتساب پارلیمنٹ کے ذریعے کرنا آئین کا تقاضا ہے، قانون کے تحت جج اور جرنیل اپنی آمدن اور اخراجات کے اعداو شمار پارلیمنٹ کی احتساب کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کے پابند ہیں۔بیرسٹر ظفراللہ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ججز او ر جرنیلوں کو آئین کے آرٹیکل 62،63کے تحت اپنی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات پارلیمانی احتساب کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی جائے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ آئین کے آرٹیکل 62، 63کی از سر نو تشریح کرتے ہوئے صادق اور امین کا لفظ ججوں اور جرنیلوں کے حلف میں شامل کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :