ہم اسمبلی میں 62اور63کے آئین میں ترمیم کی مخالفت کریں گے،جہانگیرترین

بدھ 23 اگست 2017 14:56

ہم اسمبلی میں 62اور63کے آئین میں ترمیم کی مخالفت کریں گے،جہانگیرترین
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اگست2017ء) :تحریک انصاف کے اہم رہنماء جہانگیرترین نے کہا ہے کہ ہم اسمبلی میں 62اور63کے آئین میں ترمیم کی مخالفت کریں گے ،قوم بھی اس ترمیم کوتسلیم نہیں کرے گی ، نواز شریف کے نا اہل ہونے کے بعد انہیں 62'63میں ترمیم کا خیال آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت این اے 120میں مداخلت کر رہی ہے ،ارکان اسمبلی کو الیکشن کی مہم چلانے سے روکا جائے،اداروں کو آزادانہ کام کرنے دینا چاہے ،ہم نے الیکشن کمیشن کی خودمختاری کی حمایت کی ہے اورالیکشن میں الیکشن کمیشن کا اہم کردار ہوتا ہے اور الیکشن کمیشن کوآزاد اورطاقتور ہونا چاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے درخواست دی ہے کہ پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندراورباہر فوج تعینات ہونی چاہے،آراو کے دفتراورگنتی کے دوران بھی فوج تعینات ہو گی ۔ 

متعلقہ عنوان :