اوپن یونیورسٹی نے 9شعبوں میں 6۔ماہ دورانیہ کے سرٹیفکیٹ کورسز متعارف کردئیے

تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ پر موجود ہیں

بدھ 23 اگست 2017 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) "علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 9شعبوں میں چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفکیٹ کورسسز متعارف کرکے ان میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔ ان کورسسز میں اللسان العربی)ابتدائی عربی کورس(،ْ عربی بول چال ،ْ لغت القرآن ،ْ فرنچ آن لائن)صرف اسلام آباد/راولپنڈی،ْ پشاور اور لاہور میں(،ْ سرٹیفکیٹ ان لائبریرین شپ ،ْ زرعی کورسسز ،ْ ٹیکنیکل کورسسز ،ْ اوپن ٹیک کورسسز اور شارٹ ٹرم تعلیمی پروگرامز شامل ہیں۔

عمومی تعلیمی اسناد اور ڈگریاں رکھنے کے باوجود بیروز گاری کے مسئلے کا سامنا کرنے والوں کے لئے یہ ایک نادر موقع ہے۔ ان پروگرامز کی تکمیل سے انہیں اندرون و بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوسکیں گی" ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے داخلوں کے بارے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ترجیحی بنیادوں پر پاکستانی معاشرے کی سماجی و معاشی بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے تعلیمی پروگرامز تیار کررہی ہے تاکہ اوپن یونیورسٹی سے تعلیم اور پیشہ ورانہ عملی مہارتوں پر مشتمل تربیتی پروگرامز کی تکمیل کے بعد وہ بہتر معاشی مواقع حاصل ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق رواں سمسٹرخزاں 2017ء میں جن ٹیکنکل اینڈ اوپن ٹیک کورسسز کے داخلے ہورہے ہیں ان میں آٹو سروسنگ ،ْ الیکٹریکل وائرینگ،ْ بنیادی برقیات ،ْ گھریلو برقی آلات کی دیکھ بھال اور مرمت ،ْ الیکٹریشن ،ْ ریفریجریشن اینڈ ائیرکنڈیشننگ ،ْپلمبنگ ،ْ سٹیل فکسر ،ْ سول سروئیر ،ْ کوانٹٹی سروئیر/سول ڈرافسٹمین ،ْ ویلڈنگ )الیکٹرک( ،ْ الیکٹریکل وائرینگ ،ْ موٹر وائنڈنگ اور کمپوٹر ہارڈ وئیر اینڈ سافٹ وئیرکورسسز شامل ہیں۔

ان پروگرامز میں دوران سمسٹر 15۔ٹیوٹوریل میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔ طلبہ کو ہفتے میں ایک بار )اتوار(کے دن یونیورسٹی کے مقرر کردہ سٹڈی سنٹرز میں 5۔گھنٹے کے لئے جانا ہوگا ،ْ طلبہ کی ان ٹیوٹوریل میٹنگز میں حاضری لازمی ہوگی۔ اوپن ٹیک پروگرامز ایسے ہنر مند افراد کے لیے ہیںجو کسی وجہ سے روایتی سکولوں میں تعلیم جاری نہیں رکھ سکے تھے مگر کسی ورکشاپ میں بطور استاد ،ْ مکینک یا شاگرد کام کررہے ہیں اور ان کے پاس کسی منظور شدہ ادارے کی سند نہیں ہے۔

اوپن ٹیک پروگرام میں داخل طلبہ کو ہفتے میں صرف ایک دن ) 2۔گھنٹی(کے لئے مطالعاتی مرکز میں 16۔ہفتے کے لئے ماہر تعلیم کی نگرانی میں کلاس ورک اور عملی تربیت دی جائے گی۔ اس سطح پر داخلے کے لئے متعلقہ فیلڈ میں دو۔سال کا تجربہ لازمی ہے۔ سنٹر میں 70۔فیصد حاضری لازمی ہوگی۔میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر موجود ہیں۔ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 5۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔