کوئٹہ ‘ فا طمہ جناح ہسپتا ل میںکانگو وائر کے شبے میں مزید 4مریض داخل ‘خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے کراچی بھیجوادئیے

بدھ 23 اگست 2017 14:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) فا طمہ جناح ہسپتا ل میںکانگو وائر سے متاثر ہونے کے شبے میں مزید 4مریضوں کو داخل کردیاگیا۔جن کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے کراچی بھیجوادئیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مزید چار مریضوں کو فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو سے متاثر ہونے کے شبے میں داخل کرادیا گیا جن میں سے عبدالرحمان یاسین کوئٹہ سے جبکہ بشیر احمد افغانستان سے ہے مریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے کراچی بھیجوادیا گئے رواں سال کانگو وائرس کی 18 مریضوں میں تصدیق ہوگئی ہے جبکہ رواں سال کے دوران 48 کیسز سامنے آئے ہیں گزشتہ روز شعر مزید مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرے گیا جن میں سے تین کا تعلق پاکستان سے جبکہ ایک افغانستان سے ہے رواں سال کے دوران 48 مریضوں میں سے 44 کا تعلق پاکستان جبکہ چار کا تعلق افغانستان سے ہے۔