ڈینگی کے معاملے پر سیاست نہیں کررہے ‘پنجاب کی ڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈینگی کے 2678 مریضوں کا معائنہ کیا‘ خیبرپختونخواہ کے عوام کو پنجاب کی خدمت کا احساس ہے‘نواز شریف کے ترقی کے وژن کو آگے لیکر چلیں گے،وفاق کی کوششوں سے چترال ٹنل کو مکمل کیا گیا

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 23 اگست 2017 14:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ ہم ڈینگی کے معاملے پر سیاست نہیں کررہے ،پنجاب کی ڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈینگی کے 2678 مریضوں کا معائنہ کیا،خیبرپختونخواہ کے عوام کو پنجاب کی خدمت کا احساس ہے ،نواز شریف کے ترقی کے وژن کو آگے لیکر چلیں گے،وفاق کی کوششوں سے چترال ٹنل کو مکمل کیا گیا، نواز شریف کل بھی ہمارے لیڈر تھے ،آج بھی ہیں اور کل بھی رہیںگے۔

بدھ کو امیرمقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے فوری طور پر ڈاکٹروں اور ماہرین کی ٹیمیں پشاور بھجوائیں۔پنجاب کی ڈاکٹروں کی ٹیم نے 2678 مریضوں کا معائنہ کیا۔ ہم ڈینگی کے معاملے پر سیاست نہیں کررہے ۔صوبے کے عوام کو پنجاب کی خدمت کا احساس ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو بے شک نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے صوبائی حکومت پنجاب کی ٹیم کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔

پنجاب کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے دن رات کام کیا ہے۔ ہزارہ موٹروے جلد مکمل کی جائے گی۔ اور چترال کی روڈ کا کام بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ موٹروے کو چکرسہ ،سوات اور پشام تک لے جانے کیلئے فزیبلیٹی رپورٹ پر کام شروع ہوگیا ہے۔امیر مقام نے مزید کہا کہ وفاق کی کوششوں سے چترال ٹنل کو مکمل کیا گیا۔ محمد نواز شریف کل بھی ہمارے لیڈر تھے ،آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔نواز شریف کے ترقی کے وژن کو آگے لیکر چلیںگے۔

متعلقہ عنوان :