الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں انتخابی مہم چلانے پر وفاقی وزیر پرویز ملک کو نوٹس جاری کردیا‘3روز میں جواب طلب

بدھ 23 اگست 2017 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 120 میں انتخابی مہم چلانے پر وفاقی وزیر پرویز ملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین روز میں جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقہ این اے ایک سو بیس میں انتخابی مہم چلانے پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پرویز ملک کو نوٹس جاری کردیا۔ پرویز ملک کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پرویز ملک سے تین روز میں جواب طلب کرلیا۔ نوٹس میں کہا گیا پرویز ملک نے ارکان اسمبلی سے مل کر سرکاری مشینری استعمال کی شیڈول جاری ہونے پر وفاقی وزراء‘ ارکان اسمبلی انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔

متعلقہ عنوان :